سعودی عرب اور متحدہ امارات کا 2018 سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

خلیجی تعاون کونسل   کے دیگر رکن ممالک   اس چیز پر عمل درآمد  سن 2018 کے آخر تک    کریں  گے

790976
سعودی عرب اور متحدہ امارات کا 2018 سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

سعودی  عرب اور متحدہ عرب امارات   تیل کے  کم نرخوں کے باعث ماہ  جنوری   سے  وی اے ٹی یعنی  افزودہ قیمت پر ٹیکس  پر عمل درآمد شروع کر دیں  گے۔

توقع ہے کہ خلیجی تعاون کونسل   کے دیگر رکن ممالک   اس چیز پر عمل درآمد  سن 2018 کے آخر تک    کریں  گے۔

خلیجی تعاون کونسل کے  رکن  6 عرب ملکوں  نے مالی توازن  کے تیل کے نرخوں  کے باعث  دباؤ  کا شکار ہونے کے بعد  ٹیکس  پالیسیوں میں  سنجیدہ سطح کی تبدیلیوں پر  مصالحت قائم کرتے ہوئے آئندہ برس سے 5 فیصد کے تناسب سے وی اے ٹی  وصول کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

تا ہم یہ فیصلہ  چھ عرب ملکوں کی جانب سے قواعد و ضوابط کو از سر نو تشکیل  دیتے ہوئے ایک نئے نظام کو تشکیل دینے   میں  فنی اور انتظامی  مشکلات  کھڑی کرے  گا۔

متحدہ عرب امارات  کے محکمہ ٹیکس  کے ڈائریکٹر جنرل خالد علی الا بوستانی  نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ  ان کا ملک اور سعودی عرب نے جنوری 2018 سے ٹیکس کے شیڈول کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس کی رو سے   سالانہ کم ازکم ایک لاکھ  آمدنی    ہونے والی  سعودی  فرموں پر ٹیکس کی ادائیگی لازمی  ہو گی، عدم ادائیگی   کی صورت  میں ان کو جرمانہ کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں