اسرائیلی فوج کیطرف سے فلسطینیوں کے تین گھر مسمار، ایک سیل

اسرائیلی قوتوں نے دریائے اردن کے مغربی علاقے میں فلسطینیوں کے تین گھروں کو مسمار کرتے ہوئے ایک کو سیل کر دیا ہے ۔

787664
اسرائیلی فوج کیطرف سے فلسطینیوں کے تین گھر مسمار، ایک  سیل

 

 اسرائیلی قوتوں نے دریائے اردن کے مغربی علاقے میں فلسطینیوں کے تین گھروں کو مسمار کرتے ہوئے ایک کو سیل کر دیا ہے ۔

 اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزوں کیساتھ  راملہ کے مغرب میں واقع ابو مشل علاقے میں داخل ہو کر اس سے قبل ہلاک کیے جانے والے اسامی عطا اور برا ابراہیم صالح کے گھروں کو مسمار کیا اور عادل انکوش کے گھر کو سیل کر دیا ۔   فوجیوں نے اس کے خلاف مظاہرے کرنے والے علاقے کے عوام پر فائرنگ کی اور آنسو گیس پھینکی۔ اس کے بعد فوجیوں نے سلواد کے علاقے میں داخل ہو کر اسلام حمید  کے گھر کو بھی مسمار کر دیا ۔

دریں اثناء نجات فلسطین تنظیم سے وابستہ عبداللہ ال حرانی تحقیقاتی مرکز کے ڈائریکٹر سلیمان الواری نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ  اسرائیلی سلامتی قوتوں نے 2015 سے لیکر ابتک دریائے اردن کے مغربی علاقے اور القدس میں فلسطینوں کے 36 مکانات مسمار کیے ہیں ۔  اسرائیل  اس پالیسی سے فلسطینوں کو روکانہیں   سکا ہے بلکہ قابض اسرائیل کے خلاف ان کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔اسرائیل کی یہ پالیسی انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔وہ یہودی آباد کاروں کو خوش کرنے کے لیے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں