صدر ایردوان کی قطر روانگی

قطر روانگی  کے وقت  امیر کویت   نے    کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ترک  صدر کو رخصت کیا

776401
صدر ایردوان  کی قطر روانگی

صدر رجب طیب ایردوان  کویت میں اپنی مصروفیات کو مکمل کرنے کے بعد خلیجی  دوروں کی تیسری کڑی قطر پہنچ گئے ہیں۔

قطر روانگی  کے وقت  امیر کویت   نے    کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ترک  صدر کو رخصت کیا ، اس دوران وزیر اعظم شیخ جابر مبارک حماد الا صباح،  وزیر اعظم کے نائب اول ،  کویتی اعلی حکام اور ترکی کے اس ملک میں سفیر  مراد تامر  بھی  موجود تھے۔

صدر ایردوان  کی ہمراہی  ان کی اہلیہ امینہ ایردوان، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر اقتصادیات نہات زیبک   چی، وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات الا بائراک، وزیر  دفاع نورالدین جانیکی لی، مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آقار  اور  خفیہ سروس کے سربراہ  حقان فیدان کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں