اسرائل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی پر سوموار کو سلامتی کونسل میں غور

یہ جھڑپیں ہفتہ کو اس وقت شروع ہوئیں جب القدس  کے قدیم شہر میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہر کے باہر ایک مقدس مقام پر شام کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا

775814
اسرائل  اور فلسطین  کے درمیان کشیدگی پر سوموار کو سلامتی کونسل میں غور

اسرائیلی اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی پر تشدد جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو اپنا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

یہ جھڑپیں ہفتہ کو اس وقت شروع ہوئیں جب القدس  کے قدیم شہر میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہر کے باہر ایک مقدس مقام پر شام کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔

ہفتہ کو ہی قبل ازیں اسرائیلی عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شخص کے گھر کی تلاشی لی جس نے ایک گھر میں گھس کر تین اسرائیلیوں کو چاقو کے وار سے ہلاک کر دیا۔

رملہ کے شمال میں واقع علاقے تسوف نیف میں جمعہ کو ہونے والے اس حملے کا نشانہ بننے والوں میں دو افراد کی موت موقع پر ہی ہو گئی جب کہ زخمی ہونے والا تیسرا شخص بعد ازاں اپنے زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔

حملہ آور جو اسرائیلی پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا اور اُسے اسپتال میں داخل کر دیا گیا اور اس کی شناخت 20 سالہ عمر العابد کے نام سے کی گئی ہے۔

عہدیداروں نے اس کے بھائی کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس کے آبائی گھر کی تلاشی بھی لی ہے۔

جب اسرائیلی سکیورٹی اہلکار العابد کے گھر کی تلاشی لے رہے تھے اس وقت وہاں کئی فلسطینی اکھٹے ہو گئے جنہوں نے پتھر پھینکے اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔



متعللقہ خبریں