شام کے راقہ شہر پر بمباری ،40 شدت پسند ہلاک متعدد زخمی

شام میں امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی  راقہ شہر پر بمباری سے40 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔

768796
شام کے راقہ شہر پر بمباری ،40 شدت پسند ہلاک متعدد زخمی

شام میں امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی  راقہ شہر پر بمباری سے40 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔

اتحادی طیاروں نے آقریشی نامی قصبے پر فضائی حملے کیے جس میں40 شدت پسند ہلاک  اورمتعدد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ داعش نے اپنے علاقائی نیٹ ورک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا ہےکہ اتحادی قوتوں نے2 روز کے اندر حملے کرتے ہوئے 23 شہریوں کو ہلاک اور46 کو زخمی  کر دیا ہے۔

دوسری طرف شام میں اتوار کو شروع ہونے والی جزوی جنگ بندی بدستور جاری ہے۔ شامی صوبوں درعا، السویدا اور القنیطرہ میں ہونے والی جنگ بندی کی توثیق روسی اور امریکی صدور نے جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پرکی تھی۔

متعللقہ خبریں