قطر کی معاونت مسترد،دہشتگردوں کے ساتھ روابط کا الزام

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے متفقہ طور پرقطرکی طرف سے دہشت گردی کی معاونت کی روک تھام کے مطالبات کا جواب مسترد کردیا ہے

766341
قطر کی معاونت مسترد،دہشتگردوں کے ساتھ روابط کا الزام

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے متفقہ طور پرقطرکی طرف سے دہشت گردی کی معاونت کی روک تھام کے مطالبات کا جواب مسترد کردیا ہے۔

 چاروں عرب ممالک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قطر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قطرکے دہشت گرد تنظیموں کےساتھ گہرےمراسم ہیں۔

خبر  کے مطابق امیر کویت الشیخ صباح  الاحمد الجابر الصباح کے توسط سے قطر کی طرف سے ملنے والے جواب پر چاروں عرب ممالک نے قطر کا جواب مسترد کردیا ہے۔

قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں عرب ملکوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہقطر کی ہٹ دھرمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اُس  کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے تعلقات قائم ہیں ۔

بیان میں خلیجی بحران کے حل کی سفارتی کوششوں کی ناکامی کی تمام ذمہ داری قطر پرعائد کی گئی ہے اور کہا ہے کہ اس نے برادر ملک کویت کی ثالثی کی کوششوں  کا بھی احترام نہیں کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ کا بائیکاٹ کرنے والے ملک اگلے مرحلے میں قطر کے خلاف مناسب وقت پر مزید سیاسی، اقتصادی اور قانونی اقدامات کریں گے تاکہ خطے کے عوام کے حقوق کا تحفظ، استحکام اور ان ملکوں کے مفادات کے حصول کے ساتھ قطر کی مذموم سرگرمیوں کو روکا جاسکے۔

 بیان میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطری حکومت اپنی عوام کے مفادات اور خواہشات کے برعکس کام کررہی ہے، قطری قوم خلیجی اور عرب دنیا کا جُزو ہے مگر حکومت کسی اور راستے پر چل رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں