اسرائیل نے گولان میں شامی توپ کو تباہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے شام کی طرف سے مقبوضہ گولان پہاڑیوں کی طرف مارٹر گولوں کے فائر کے دعوے کے ساتھ  جوابی کاروائی  میں گولان میں شامی انتظامیہ کی جنگی توپ کو نشانہ بنایا

762942
اسرائیل نے گولان میں شامی توپ کو تباہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے شام کی طرف سے مقبوضہ گولان پہاڑیوں کی طرف مارٹر گولوں کے فائر کے دعوے کے ساتھ  جوابی کاروائی  میں گولان میں شامی انتظامیہ کی جنگی توپ کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کے روزنامہ یڈیوٹ آہرونوٹ کی انٹر نائٹ سائٹ پر نام کو خفیہ رکھتے ہوئے ایک فوجی افسر کے حوالے  سےشائع کردہ خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام کی طرف سے فائر کئے گئے 2 مارٹر گولوں کے جواب میں  فائرنگ کر کے گولان پہاڑیوں پر شامی انتظامیہ کی جنگی توپ کو تباہ کر دیا ہے۔

موضوع سے متعلق شامی حکام کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق شام کی طرف سے کل شام کے وقت مارٹر گولے فائر کئے گئے جو مقبوضہ گولان پہاڑیوں کے شمال میں گرے  اور اس کے بعد شامی انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج  حالیہ ایک ہفتے میں شام سے توپ کے گولوں یا راکٹ فائر کا دعوی کر کے ملک پر 4 دفعہ حملہ کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں