موصل شہر سے داعش کا خاتمہ ہوگیا؛کنٹرول عراقی فوج کے ہاتھ میں

عراقی فوج  نے گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری طویل لڑائی کے بعد شمالی شہر موصل میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کو شکست دیتےہوئے کنٹرول سنبھال لیا ہے

762500
موصل شہر سے داعش کا خاتمہ ہوگیا؛کنٹرول عراقی فوج کے ہاتھ میں

عراقی فوج  نے گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری طویل لڑائی کے بعد شمالی شہر موصل میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے مرکز اور تاریخی جامع مسجد النوری کی شہید عمارت پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی عراق میں داعش کی نام نہاد خلافت کا بھی خاتمہ  ہوگیا ہے۔

 

عراقی فوج  کا 850 سال قدیم جامع مسجد النوری پر قبضہ ان کی موصل پر قبضے کے لیے داعش کے خلاف اکتوبر سے جاری لڑائی میں ایک اہم علامتی فتح بھی ہے۔

 

عراقی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  داعش  کی خود ساختہ  ریاست کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

عراقی فوج کے ایک کمانڈر نے  بھی سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ انسداد دہشت گردی سروس کے فوجیوں نے گزشتہ دنوں ایک  کاروائی کے دوران  مسجد النوری پر قبضہ کر لیا ۔



متعللقہ خبریں