قطر حکم مانے ورنہ بحرین میں فوجی اڈہ قائم ہوگا: مصری جریدے کا دعوی

مصر کے سرکاری جریدے  الاہرام العربی  کی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب،بحرین،مصر اور متحدہ عرب امارات کے مطالبات اگر قطر نے  3 دن میں پورے نہ کیے تو بعض  ضروری اقدامات لیےجائیں گے جس میں فوجی اڈ ے کا قیام بھی شامل ہے

761956
قطر حکم مانے ورنہ بحرین میں فوجی اڈہ قائم ہوگا: مصری جریدے کا دعوی

قطر پر  پابندیاں لگانے والے چار ممالک بحرین میں  فوجی اڈہ قائم کریں گے۔

 یہ دعوی مصر کے سرکاری  جریدے  الاہرام العربی  کی ویب سائٹ نے کیا ہے  جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب،بحرین،مصر اور متحدہ عرب امارات  کے مطالبات اگر قطر نے  3 دن میں پورے نہ کیے تو بعض  ضروری اقدامات لیےجائیں گے۔

   علاوہ ازیں بعض اعلی  سطحی  عرب سفارتی ذرائع  کا بھی کہنا  ہے کہ قطر کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو وسعت دینے  سمیت خلیجی تعاون کونسل سے اس کی رکنیت ختم کرنے  اور عرب ممالک میں موجود  مالی اثاثے منجمد کیے جانے کا بھی امکان موجود ہے  حتی بحرین میں ایک مشترکہ  فوجی اڈہ بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب،متحدہ عرب امارات ،بحرین  اور مصر نے  قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے  اور اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی تھی



متعللقہ خبریں