شام میں بمباری کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

مشرقی شام میں نامعلوم جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے زیر قبضہ ایک گاؤں میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے

760926
شام میں بمباری کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

شام میں  ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مشرقی شام میں نامعلوم جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے زیر قبضہ ایک گاؤں میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ 48 گھنٹوں میں اس علاقے میں شدید فضائی بمباری کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ آبزرویٹری کے مطابق اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 پیر کے روز مشرقی شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی ایک جیل پر امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی طیاروں کے ایک حملے میں 57 قیدیوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

 26 مئی کو مشرقی شامی علاقے المیادین ہی میں اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔          



متعللقہ خبریں