اسرائیل نے شام پر فضائی حملہ کر دیا

اسرائیل نے شام کی طرف سے راکٹ گرائے جانے کا دعوی کر کے اس کے جواب میں ملک پر فضائی حملہ کر دیا

759286
اسرائیل نے شام پر فضائی حملہ کر دیا

اسرائیل نے  شام کی طرف سے راکٹ گرائے جانے کا دعوی کر کے اس کے جواب میں ملک پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق شام کی طرف سے 10 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے جن کے جواب میں ان راکٹوں کے فائر کے مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان  کے مطابق گولان کی پہاڑیوں کے شمال میں شامی انتظامیہ کے دو  ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خود مختاری  کی ناقابل قبول شکل میں خلاف ورزی کی وجہ سے اقوام متحدہ  کو باقاعدہ احتجاجی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں  دعوی کیا گیا  تھا کہ شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے فائر کئے گئے بعض  راکٹ غلطی سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان پہاڑیوں  کے شمال میں گرے ہیں۔



متعللقہ خبریں