قطر، مطالبات کا سرکاری جواب عنقریب دے دیا جائیگا

سفارتی پابندیاں عائد کرنے والے  سعودی عرب، متحدہ عرب امارا ، بحرین اور مصر   کے کویت کے ذریعے روانہ  مطالبات  کا جائزہ لیا    گیا ہے  ان کاجواب  چند روز میں  سرکاری طور پر دیا جائیگا

758944
قطر، مطالبات کا سرکاری جواب عنقریب دے دیا جائیگا

قطر نے اعلان کیا ہے کہ    اس نے سفارتی ناکہ بندی کرنے والے  4  عرب ملکوں کے مطالبات پر مبنی  دستاویز کو  موصول کر لیا ہے  جن   کا سرکاری طور پر  جواب دیا جائیگا۔

دفترِ خارجہ  سے جاری کردہ اور  قطری خبر ایجنسی  کیو این اے  میں  جگہ پانے والے اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ دوہا انتظامیہ  پر   سفارتی پابندیاں عائد کرنے والے  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر   کے کویت کے ذریعے روانہ کردہ  مطالبات  کا جائزہ لیا    گیا ہے  ان کاجواب  چند روز میں  سرکاری طور پر دیا جائیگا۔

اعلامیہ کے مطابق   یہ دستاویز 22 جون کو  دفتر  خارجہ کو ملیں  ہیں  ،  جن  کا موزوں ترین سرکاری جواب    لازمی جائزوں کے بعد   ہی کیا جا سکے گا، ہم  کویت  کی  قطر بحران کو حل کرنے کی کوششوں کو  سراہتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں