امریکی فوج کا یمن پر فضائی حملہ،القائدہ کا اہم لیڈر ہلاک کرنے کا دعوی

امریکی فوج نے یمن کے جنوبی صوبےالشبوہ میں القاعدہ کے لیڈر ابو خطاب العولقی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

758202
امریکی فوج کا یمن پر فضائی حملہ،القائدہ کا اہم لیڈر ہلاک کرنے کا دعوی

امریکی فوج نے یمن کے جنوبی صوبےالشبوہ میں القاعدہ کے لیڈر ابو خطاب العولقی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں  بتایا کہ شبوہ میں فضائی حملے میں ابو خطاب العولقی سمیت تین جنگجو مارے گئے ہیں۔

العولقی القاعدہ کا ایک  اہم  لیڈر تھا اور وہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور انھیں عملی جامہ پہنانے کا ذمے دار تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ العولقی  کے  جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی تنظیم اور ڈھانچے پر نمایاں اثرات تھے اور اس کے گروپ کے دیگر لیڈروں سے بھی گہرے مراسم اور روابط استوار تھے۔

وہ جنوبی یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیوں کی سازشوں میں ملوث رہا تھا۔



متعللقہ خبریں