غزہ کے مظلوم انسان اس سال دوھری عید منائیں گے

غزہ کے مظلوم انسان اس سال دوھری عید منائیں گے کیونکہ ترکی نے عید سےپہلے ان کے لیے  دس ٹن   امدادی سامان بھیجا ہے ۔

757908
غزہ کے مظلوم انسان اس سال دوھری عید منائیں گے

غزہ کے مظلوم انسان اس سال دوھری عید منائیں گے کیونکہ ترکی نے عید سےپہلے ان کے لیے  دس ٹن   امدادی سامان بھیجا ہے ۔

 امدادی سامان لے جانے والا بحری جہاز اور  5 ٹریلر  غزہ پہنچ گئے ہیں ۔ سب سے پہلے فلسطین سماجی امور کی وزارت میں سامان تقسیم ہوا ۔   بعد میں امدادی سامان کو  فلسطین ہلال احمر  کے حوالے کر دیا گیا ۔ روز مرہ کی ضروریات کے علاوہ  اس  امدادی سامان میں  بچوں کے لیے خوراک ،کھلونے اور معذوروں کے لیے وہیل چیرز بھی شامل ہیں ۔

 ترکی کی طرف سے تیسری بار بھیجا جانے والا شفقت نامی بحری جہاز مرسن کی بند رگاہ سے روانہ ہونے کے 40 گھنٹے بعد اسرائیل کی اشدود بندرگاہ پر پہنچا   ہے ۔

متعللقہ خبریں