یمن  میں فضائی حملے،24 افراد ہلاک

یمن کے شمالی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے  ۔

755201
یمن  میں فضائی حملے،24 افراد ہلاک

 

 

یمن کے شمالی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے  ۔

یمن کے صوبے صعدہ میں سعودی اتحادی طیاروں نے  کل حوثی باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں ایک تجارتی مرکز کو نشانہ بنایا۔ بمباری اس وقت کی گئی جب لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔ ہلاک ہونے  والوں کی اکثریت دکانداروں اور خریداروں پر مشتمل ہے۔  یاد رہے کہ سعودی عرب نے معزول یمنی صدر منصور حادی کو اقتدار میں لانے کے لئے 2015ء میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کاروائی شروع کی تھی۔ دو سال سے جاری جنگ میں اب تک 12 ہزار یمنی شہری ہلاک ہو چکے ہیں ۔

 سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے اس کاروائی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں