بحرین کے وزیرخارجہ کل ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  وزیر خارجہ  شیخ   خالد  بن  احمد  ال خلیفہ  صدر رجب طیب ایردوان  سے ملاقات کریں گے  اور اس ملاقات میں علاقے کی صورتِ حال  پر غور کیا جائے گا

749606
بحرین کے وزیرخارجہ  کل ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

بحرین  کی وزارتِ  نے  بحرین کے وزیر خارجہ  شیخ   خالد  بن  احمد  ال خلیفہ کے  کل ترکی  کے دورے پر تشریف لے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  وزیر خارجہ  شیخ   خالد  بن  احمد  ال خلیفہ  صدر رجب طیب ایردوان  سے ملاقات کریں گے  اور اس ملاقات میں علاقے کی صورتِ حال  پر غور کیا جائے گا۔

بحرین قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے   ممالک کی صف میں شامل ہے۔

صدر ایردوان  نے اس سے قبل بیان دیتے ہوئے   قطر پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو غلط    قرار دیتے ہوئے قطر کے ساتھ  اپنے تعلقات کو فروغ دینے کا اعلان کیا تھا۔

صدر ایردوان نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ٹیلی فونک  ڈپلومیسی بھی شروع کررکھی ہے۔



متعللقہ خبریں