عراق: خود کش بم حملہ 4 افراد ہلاک 15 زخمی

حملہ آور نے باکوبا کے مرکز  میں واقع چیک پوسٹ پر آ کر اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا

740735
عراق: خود کش بم حملہ 4 افراد ہلاک 15 زخمی

عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کے مرکز باکوبا میں خود کش بم حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق  حملہ آور نے باکوبا کے مرکز  میں واقع چیک پوسٹ پر آ کر اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

حملے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کثیر تعداد میں  ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے  ایک روز قبل دیالہ کے شمال اور مشرق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے  سیلوں  کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں