ہم مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرکے رہیں گے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی معاشی مدد کریں گے اور امن بحال کرائیں گے ۔

726340
ہم مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرکے رہیں گے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرکے رہیں گے ۔

 انھوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن معاہدہ ایسا مشکل نہیں ہوگا جیسا کہ لوگ سمجھتے ہیں ، ہم  معاہدہ کر کے دکھائیں گے ، لیکن دونوں فریقوں کو  تشدد کی روک تھام یقینی بنانے کی ضرورت ہو گی ۔ ہم فلسطینیوں کی معاشی مدد کریں گے اور امن بحال کرائیں گے فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی واحد صورت یہ ہے کہ 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کو عملی صورت دی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کو آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت امید ہے۔تاہم صدر ٹرمپ دو ریاستی حل کے بارے میں واضح موقف کا اظہار کرنے سے قاصر رہے ۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ‘دو ریاستی حل یا ایک ریاستی حل پر غور کرنے کے بعد مجھے وہی پسند ہے جو دونوں فریقین کو پسند ہے ، انہوں نے مزید کہا تھا کہ خطے میں امن اس وقت  تک نہیں آ سکتا جب تک کہ فریق تشدد کو مزید پھیلنے سے نہ روکیں۔



متعللقہ خبریں