اسرائیلی فوج  کی نگرانی میں یہودی آباد کاروں  کا مسجداقصیٰ پردھاوا

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں83 یہودی آباد کاروں نے مسجداقصیٰ پردھاوا بول کرمذہبی رسومات ادا کرنے کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

722038

یہودی مراکشی دروازے کے راستے مسجداقصیٰ میں داخل ہوئے جبکہ شام کویہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے اندرونی اطراف میں گھومتے اورسیٹیاں بجاتے رہے تاہم فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد پولیس نے گزشتہ روز غرب اردن سے مزید6 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

علاوہ ازیں ،اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فوج میں مدت ملازمت سے قبل فوجیوں کے فرارکی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے اور سالانہ تقریباً 7000 اسرائیلی فوجی افسر اور سپاہی فوجی خدمت ترک کررہے ہیں۔

متعللقہ خبریں