شام سے ترکی کے ضلع شانلی عرفہ پرگولہ باری

شام کے شمالی علاقے میں  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شاخ پی وائے ڈی کے زیر کنٹرول علاقے سے شانلی عرفہ کی تحصیل اقچا قلعے پر دو گولے برسائے گئے ہیں ۔

722171
شام سے ترکی کے ضلع شانلی عرفہ پرگولہ باری

شام کے شمالی علاقے میں  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شاخ پی وائے ڈی کے زیر کنٹرول علاقے سے شانلی عرفہ کی تحصیل اقچا قلعے پر دو گولے برسائے گئے ہیں ۔

ترک مسلح افواج نے عالمی قوانین کے دائرہ کار میں جوابی حملہ کیا ہے ۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے 11 سرحدی چوکیوں پر شام سے   13 بار حملے کیے گئے ہیں ۔لیکن ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ ترکی نے بھی جوابی کاروائی کی ہے ۔  دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی اور وائے پی جی نے ترک مسلح افواج کے عراق کے علاقے سنجار اور شام کے علاقے قارا چوک داع پر حملوں کے بعد   ترکی کے علاقوں پر گولے برسائے ہیں ۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد کو پورے عزم کیساتھ جاری رکھیں گی  ۔ ترکی نے علاقے میں متعدد فوجی دستوں اور فوجی گاڑیوں  کو منتقل کر دیا ہے ۔

دریں اثناء شام کی طرف سے گولہ باری کے بعد اقچا قلعے کے گورنر اور بلدیہ کے چیرمین نے جائے واقعہ پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی ۔

متعللقہ خبریں