شام کے شہر الرقہ  میں   ایک اسکول پر بمباری ، 33 پناہ گزین ہلاک متعدد زخمی

شام کے شہر الرقہ کے مغربی گاؤں المنصورہ میں واقع ایک اسکول پر پر بمباری سے 33 پناہ گزین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے  ہیں

697347
شام کے شہر الرقہ  میں   ایک اسکول پر بمباری ، 33 پناہ گزین ہلاک متعدد زخمی

 

شدت پسند تنظیم کالعدم داعش کے زیراثر شہر الرقہ کے مغربی گاؤں المنصورہ میں واقع ایک اسکول پر پر بمباری سے 33 پناہ گزین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے  ہیں ۔ اسکول میں حمص اور حلب شہر کے بے گھر پناہ گزین مقیم تھے

شام میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم سیریئن آبزرویٹری نے اس  واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  ہے کہ الرقہ سے 26 کلومیٹردور المنصورہ گاؤں میں واقع اسکول میں حمص اور حلب شہر کے بے گھر پناہ گزینوں نے پناہ لے رکھی تھی جہاں گزشتہ رات بمباری سے 33 پناہ گزین ہلاک ہوگئے جب کہ اسکول کے ملبے تلے سے 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تاہم 50 خاندانوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے بعد اسکول مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔

 دریں اثناءامریکی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الرقہ کے قریب 19 حملے کیے گئے جن میں کالعدم داعش کے ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں