شریک حیات سے محروم ہوجانے والوں میں خوراک، لباس اور سلیپنگ بیگز کی تقسیم

عراق میں آپریشن کے دوران ہم نے اپنے شریک حیات سے محروم ہو جانے والی عورتوں اور مردوں  کی نشاندہی کی اور ان میں 2 ٹن چاول اور نوڈلز کے ساتھ ساتھ 100 خوراک کے پیکٹ اور سلیپنگ بیگز تقسیم کئے ہیں۔ سردار یلماز

694378
شریک حیات سے محروم ہوجانے والوں میں خوراک، لباس اور سلیپنگ بیگز کی تقسیم

ترکی کی ہلال احمر نے عراق کے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لئے جاری آپریشن کے دوران اپنے شریک حیات سے محروم ہوجانے والوں میں خوراک، لباس اور سلیپنگ بیگ تقسیم کئے۔

ترکی ہلال احمر کے عراق میں انسانی امداد ڈیلیگیشن کے سربراہ سردار یلماز نے اس سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "عراق میں آپریشن کے دوران ہم نے اپنے شریک حیات سے محروم ہو جانے والی عورتوں اور مردوں  کی نشاندہی کی اور ان میں 2 ٹن چاول اور نوڈلز کے ساتھ ساتھ 100 خوراک کے پیکٹ اور سلیپنگ بیگز تقسیم کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں دہشت گردی کے واقعات  کے آغاز کے بعد حالیہ 3 سالوں میں مدد کے محتاج ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد  کنبوں کی مدد کی گئی ہے۔ ترکی ہلال احمر نے عراق کے لئے انسانی امداد کے سلسلے میں علاقے میں 263 ٹرالر انسانی امداد بھیجی۔ اس امداد میں خیمے، کمبل، لباس، خوراک اور صفائی کا سامان شامل ہے۔

سردار یلماز نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ موصل سے نکل کر محفوظ علاقوں میں مہاجر کیمپوں میں مقیم کنبوں کے لئے ترکی ہلال احمر کی طرف سے تعمیر کردہ بیکری میں ہر روز تقریباً 5 ہزار روٹیاں پکائی جاتی ہیں۔

عراق میں ترکی ہلال احمر کی کاروائیوں کے جاری ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ملک بھر میں 28 علاقوں  میں 51 مقامات پر امداد  فراہم کی گئی ہے



متعللقہ خبریں