حلب کی مسجد پر حملے کیخلاف  محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز کا ردعمل

شام کے شہر حلب کے قریب ایک مسجد پر  حملے جس میں 58 نمازی جاں بحق ہو گئے ہیں کیخلاف رد عمل جاری ہے ۔

693611
حلب کی مسجد پر حملے کیخلاف  محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز کا ردعمل

 شام کے شہر حلب کے قریب ایک مسجد پر  حملے جس میں 58 نمازی جاں بحق ہو گئے ہیں کیخلاف رد عمل جاری ہے ۔

 محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے   کہا ہے کہ کسی انسان کو سجدے کی حالت میں شہید کرنا اور کسی معبد کو تباہ کرنا ایک ناقابل قبول اور غیر انسانی فعل ہے ۔ عالمی برادری کو  اس ظلم   کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔  اس ظلم کی ذمہ داری خاموش تماشا دیکھنے والے  مسلمان رہنماؤں ،علماء دین اور انسانی حقوق کے علمبرداروں پر عائد ہوتی ہے ۔

گورمیز نے حلب کے عوام اور عالم اسلام سے تعزیت کی ۔

متعللقہ خبریں