عرب قبائل PKK، اس کی شامی شاخ PYD اور داعش کے خلاف فوج بنائیں گے

ہم دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنے کے لئے "الجزیرہ اور فرات قبائل کی فوج" کے نام سے فوجی تنظیم  کے قیام کا ہدف رکھتے ہیں

691656
عرب قبائل PKK، اس کی شامی شاخ PYD اور داعش کے خلاف فوج بنائیں گے

عرب قبائل علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK اور اس کی شامی شاخ PYD اور داعش کے خلاف فوج بنائیں گے۔

شام میں  50 عرب قبائل کے لیڈروں نے کہ جن کی زمینوں پر دہشت گرد تنظیموں PYD/PKK اور داعش  نے قبضہ کر رکھا ہے ، دہشت  گرد تنظیموں کے خلاف فوجی اور سیاسی ساخت قائم کرنے کے لئے ترکی کے ضلع شان لی عرفا میں مذاکرات کئے۔

اجلاس کا مرکزی خیال" آئیے، اسد۔روس۔ایران ،حزب اللہ  ، داعش اور PYD کے قبضے کو ختم کرنے کے لئے سب متحد ہو کر کوشش کریں"۔

عرب قبائل  نے کہا ہے کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنے کے لئے "الجزیرہ اور فرات قبائل کی فوج" کے نام سے فوجی تنظیم  کے قیام کا ہدف رکھتے ہیں۔

بیان کے مطابق اس نئی فوجی ساخت کا انتظام  اسد انتظامیہ  کی فوج سے علیحدہ ہونے والے فوجی افسران  اور آزاد شامی فوج  کے کمانڈر چلائیں گے۔

اجلاس میں شریک قبائل  کی طرف سے افتتاحی خطاب شعتات قبیلے کے لیڈر شیخ رافع الاکو اُکلا نے کیا۔

خطاب میں شیخ رافع نے کہا کہ امریکہ PYD کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ PYD اور داعش کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اس  نے متعدد کنبوں کو گھر سے بے گھر کر دیا ہے اور 50 سے زائد عرب قبائل  کوہجرت کرنے پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی قبائل کی حیثیت سے ہم دہشت  گرد تنظیموں  کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم بین الاقوامی طاقتوں سے کہتے ہیں کہ ،شام کے فرات اور الجزیرہ کے علاقے  کو داعش، PYD اور اسد کی دہشت  گردی سے پاک کرنے کے لئے، ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

شیخ رافع نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ ہماری اس اپیل پر دھیان دے۔ انہوں نے 3 ملین مہاجرین کے لئے اپنے دروازے کھولنے   کی وجہ سے ترکی کے ساتھ تعاون پر قطر اور سعودی عرب کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا  کہ ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری شامی عوام کے ساتھ تعاون کرے گی ، قتل عام اور ہجرت کا سلسلہ جلد از جلد بند ہو جائے گا۔ روس اور ایران کا قبضہ ، PYD ، داعش اور حزب اللہ کی دہشت گردی کا خاتمہ ہو  جائے گا۔



متعللقہ خبریں