عراق: داعش کا اسکول پر حملہ، 3 بچے ہلاک

موصل کے مشرق میں ایک اسکول پر  دہشت گرد تنظیم داعش  کے حملے میں 3 بچے ہلاک ہو گئے ہیں

677561
عراق: داعش کا اسکول پر حملہ، 3 بچے ہلاک

عراق کے شہر موصل کے مشرق میں ایک اسکول پر  دہشت گرد تنظیم داعش  کے حملے میں 3 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

شعبہ انسداد دہشتگردی کے اہلکار رضا الویردی نے حملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش نے ، محلّہ الریفاق   میں واقعہ یافہ  پرائمری  اسکول  پر ڈرون طیارے کے ساتھ حملہ کیا۔

ویردی کے مطابق حملہ اسکول میں بچوں کی موجودگی کے دوران ہوا اور حملے میں 3 طالبعلم ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی عمر 7 سال اور دو کی عمریں دس دس  سال تھیں۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے  باقی بچوں کو اسکول سے نکال  لیا ہے۔

دوسری طرف ہسپتال کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کولیشن فورسز کے ایک جنگی طیارے نے شہر کے مغربی علاقے  الشفاء  کے ایک پیٹرول اسٹیشن کے قریب واقع عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ عمارت دہشت گرد تنظیم سے منسلک الفرقان بریگیڈ  کا ہیڈ کوارٹر تھی۔

حملہ اس وقت کیا گیا جب دہشتگرد تنظیم کے سرغنہ اجلاس میں جمع تھے اور حملے میں تنظیم کے نام نہاد کمانڈروں سمیت 19 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا ایک حصہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔



متعللقہ خبریں