بغداد میں خود کش حملہ ، 47افراد ہلاک 50 زخمی

بغداد میں خود کش حملے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور  50 زخمی ہوگئے ہیں۔

674274
بغداد میں خود کش حملہ ، 47افراد ہلاک 50 زخمی

 

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی جس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور  50 زخمی ہوگئے ہیں۔اس حملے کی اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

 حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی۔اکثر  زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ۔ ہے

بغداد کے سیکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق تین دن میں ہونے والے تیسرے بم دھماکے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔یہ دھماکا جمعرات کے روز  بعیا  کے علاقے میں ہوا جہاں دھماکا خیز مواد سے بھری کار نے عوام کو نشانہ بنایا۔ اس دھماکے میں 50سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل بدھ کی شام بغداد کے مضافاتی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ صدر سٹی نامی علاقے کی مصروف مرکزی شاہراہ میں ایک پک اپ ٹرک کے ذریعے خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ جس میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ داعش کے حملوں میں اس وقت سے اضافہ ہوا جب چار ماہ قبل امریکی فوج کی مدد کے ساتھ عراقی فوج نے تنظیم کے اہم گڑھ موصل سے اسے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔

 ترکی کی  وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلان میں اس خود کش حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی گئی ہے ۔اعلامئیے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ترکی  دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں اپنے عراقی بھائیوں کا ساتھ دیتا رہے گا ۔



متعللقہ خبریں