ایرانی صدر جلد ہی روس کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر کے دورہ روس کے بارے میں کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ صدر روحانی اور پوٹین کے درمیان ملاقات ہوگی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

663089
ایرانی صدر جلد ہی روس کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر حسن روحانی  اگلے ماہ روس کا دورہ کریں گے۔

 اس بارے میں کریملن   ترجمان  دیمیتری پیسکوف نے   اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ  صدر روحانی اور پوٹین کے درمیان ملاقات ہوگی  جس کی تیاریاں  شروع کر دی گئی ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ   ایرانی صدر کا یہ دورہ  روس اور ایران  کے درمیان  تعاون    کے فروغ میں معاون  ثابت ہوگا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ مہینے آستانہ میں ہونے والے شام امن مذاکرات    میں پیش رفت کےلیے  ایران ،روس اور ترکی نے ایک مشترکہ  ظابطہ مطابقت پر دستخط کیے تھے   ۔

 



متعللقہ خبریں