پانچ سالہ ایرانی بچہ کئی گھنٹے ہتھکڑیوں کے ساتھ زیر حراست

امریکہ کی  ریاست ورجینیا میں انٹر نیشنل واشنگٹن ڈول سایر پورٹ پر  پانچ سالہ ایرانی بچے کو کئی گھنٹے ہتھکڑیوں کے ساتھ حراست میں رکھا گیا  ہے ۔

662910
پانچ سالہ ایرانی بچہ کئی گھنٹے ہتھکڑیوں کے ساتھ زیر حراست

امریکہ کی  ریاست ورجینیا میں انٹر نیشنل واشنگٹن ڈول سایر پورٹ پر  پانچ سالہ ایرانی بچے کو کئی گھنٹے ہتھکڑیوں کے ساتھ حراست میں رکھا گیا 

 

امریکہ کی  ریاست ورجینیا میں انٹر نیشنل واشنگٹن ڈول سایر پورٹ پر  پانچ سالہ ایرانی بچے کو کئی گھنٹے ہتھکڑیوں کے ساتھ حراست میں رکھا گیا  ہے ۔

 امریکی میڈیا کی خبروں کے مطابق امریکی پولیس نے  ایران اور امریکہ کی شہریت رکھنے والی ایک فیملی کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہ دیتے ہوئے ان کے   پانچ سالہ بچے کو کئی گھنٹے ہتھکڑیوں کے ساتھ حراست میں رکھا ۔ ایرانی شہریت بھی  رکھنے والی بچے کی ماں امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں پیدا ہوئی ہے۔کئی گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد آزاد کیے جانے والے افراد  کا ایک دوسرے سے ملاپ  کا منظر انتہائی جذباتی تھا ۔

میری لینڈ کے سینٹر کرس وان ہولن اس موضوع کو ایجنڈے میں لائے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس میں  یومیہ پریس کانفرنس میں بھی اس موضوع پر سوالات کیے گیے۔ وائت ہاوس کے ترجمان سین سپائسر نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کسی کی جنسیت یا عمر   سے خطرہ لاحق نہیں ہو سکتا ۔  حفاظتی تدابیر کی بنا پر مہاجرین کے ملک میں داخلے کے عمل  میں سست روی اختیار کی گئی ہے ۔

 انھوں نے اس نظریے کا دفاع کیا کہ ویزے کی پابندی کا فیصلہ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ایک سخت حفاظتی طریقہ کار ہے ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیطرف سےصدارت کا عہدہ سنھبالنے کے بعد عراق ،شام ،سوڈان، لیبیا ،صومالیہ، ایران اور یمن کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پرپابندی کے فیصلےبعد جمعے اور ہفتے کے روز بے شمار افراد کو ہوائی اڈوں پر حراست میں لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں