ابراہیم جعفری کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ردعمل

جعفری آج کل میں  امریکہ کے سفیر سے دارالحکومت بغداد میں ملاقات کریں گے اور عراقی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر 90 دن تک کی پابندی کے بارے میں حکومت کی بے اطمینانی سے آگاہ کریں گے

661703
ابراہیم جعفری کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، عراق سمیت 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے کو ممنوع قرار دینے سے متعلق ،فیصلے  کے  خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ میں امریکہ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس موضوع پر عراق کی بے اطمینانی سے آگاہ کروں گا۔

رائٹرز خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنے بیان میں   عراقی حکومت کی ایک اعلیٰ سطحی   شخصیت نے کہا ہے کہ جعفری آج کل میں  امریکہ کے سفیر سے دارالحکومت بغداد میں ملاقات کریں گے اور عراقی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر 90 دن تک کی پابندی کے بارے میں حکومت کی بے اطمینانی سے آگاہ کریں گے۔

عراق میں داعش کے خلاف مصروف جنگ قومی فورسز  اور عوامی فورسز ہشدی شابی نے بھی ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکی شہریوں کے عراق میں داخلے  پر پابندی لگانےا ور ملک میں موجود شہریوں کو ملک سے نکالنے کی اپیل کی تھی۔

عراق کے شعیہ لیڈر  مقتدیٰ الصدر نے بھی جوابی کاروائی کے طور پر امریکیوں شہریوں کو ملک سے نکالنے  کی ضرورت پر زور دیا تھا۔



متعللقہ خبریں