ترکی اور روس کی شام میں مشترکہ کاروائی

روسی  24 ایم  بمبار  طیاروں اور  ترکل مسلح افواج کے ایف 16 اور  ایف 4 قسم کے لڑاکا طیاروں نے  تعین کردہ اہداف کو نشانہ بنایا

660083
ترکی اور روس  کی شام میں مشترکہ کاروائی

روس  اور  ترکی نے شامی شہر  الا باب  میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے اہداف پر مشترکہ  آپریشن  کیا ہے۔

روسی  وزارت ِ دفاع   سے جاری کردہ اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ   روسی  24 ایم  بمبار  طیاروں اور  ترکل مسلح افواج کے ایف 16 اور  ایف 4 قسم کے لڑاکا طیاروں نے  تعین کردہ اہداف کو نشانہ بنایا۔

مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں   داعش کے تین  کمان مرکز  کو تباہ کیے جانے کی اطلاع دینے والی وزارتوں کا کہنا   ہے کہ  اس دوران  متعدد  دہشت گرد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں