شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی

دہشت گرد تنظیم  سے تعلق ہونے کا تعین کردہ بارہ  اہداف کو مکمل طور پر ناکارہ بنا  دیا  گیا   جو کہ   غاروں، پناہ گاہ اور مسلح  ٹھکانوں پر مشتمل تھے

658480
شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی

ترک مسلح افواج کی شمالی عراق کے علاقے  آواشین۔باسیان، غارا، زاپ اور  حارکرک علاقوں پر  فضائی  کاروائی میں  PKK کے 12  اہداف تباہ کردیے گئے ہیں۔

مسلح  افواج کے ہیڈ کوارٹر  کی  جانب سے جاری کردہ   اعلامیہ کے مطابق   ملنے   والی خفیہ معلومات    کی روشنی مین کل شام    شمالی عراق پر  فضائی کاروائی کی گئی۔

جس  دوران    دہشت گرد تنظیم  سے تعلق ہونے کا تعین کردہ بارہ  اہداف کو مکمل طور پر ناکارہ بنا  دیا  گیا   جو کہ   غاروں، پناہ گاہ اور مسلح  ٹھکانوں پر مشتمل تھے۔

ترک لڑاکا طیارے اس مشن کو کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے  اپنے   اڈوں کو لوٹ آئے۔

 



متعللقہ خبریں