حراست میں لئے جا سکنے کے خوف سے بیلجئیم  کا دورہ منسوخ کر دیا

لیونی کی حراست، زیر غور ترجیحات میں سے ایک ہو سکتی ہے: تھیرے ورٹس ، دورے کو شخصی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا گیا ہے: لیونی

657956
حراست میں لئے جا سکنے کے خوف سے بیلجئیم  کا دورہ منسوخ کر دیا
livni belçika.jpg

دعوے کے مطابق   اسرائیل کی سابقہ وزیر خارجہ تزیپی لیونی حراست میں لئے جا سکنے کے خوف سے بیلجئیم  کے دورے کو منسوخ کر دیا ہے۔

سوموار کے روز بیلجئیم کے دارالحکومت  برسلز میں یورپ میں اینٹی صیہونیت  کے موضوع پر  منعقدہ  کانفرنس میں لیونی  کی  شرکت  متوقع تھی لیکن سابقہ وزیر خارجہ نے اپنے دورے کو منسوخ کر دیا ۔

حکومت سے علیحدگی کے بعد سے لیونی،  صیونسٹ  یونین پارٹی سے اسمبلی ممبر  کی حیثیت سے اپنی سیاسی زندگی کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

موجودہ دورے کی منسوخی کے بارے میں اسرائیل ریڈیو پر انہوں نے کہا ہے کہ دورے کو شخصی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا گیا ہے۔

اس کے مقابل  بیلجئیم سے شائع ہونے والے روزنامے' لی سائر ' نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اٹارنی ، سال 2008 میں غزہ حملے کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کے دعوے کے ساتھ  لیونی  سے بیان لینا اور اس موضوع پر جاری تفتیش کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

وفاقی اٹارنی دفتر کے ترجمان تھیرے ورٹس  نے بھی کہا ہے کہ لیونی کی حراست، زیر غور ترجیحات میں سے ایک ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں