عراق کے مختلف شہروں میں بم دہماکے

علاقے میں  ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے پورے علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا  اور  ال دورہ کے علاقے  میں بڑے پیمانے پر  فوجی آپریشن جاری ہ

645848
عراق کے مختلف شہروں میں بم دہماکے

عراق  کے علاقے صلاح الدین  کے   مرکز تکریت  میں دیشت گرد تنظیم  داعش  کی جانب سے کیے جانے والے  تین مختلف  خود کش حملوں کے نتیجے میں  تین فوجی  ہلاک  جبکہ نو زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حملے کے بعد  سیکورٹی فورسز  بت فضائیہ کی مدد سے  اسی علاقے میں  آتشگیر مادے سے لدی ہوئی چار گاڑیوں کوتباہ کردیا۔

علاقے میں  ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے پورے علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا  اور  ال دورہ کے علاقے  میں بڑے پیمانے پر  فوجی آپریشن جاری ہے۔   

دریں اثنا عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کو ایک مارکیٹ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ حملہ بظاہر شدت پسند گروپ داعش کی طرف سے کیے جانے والے مہلک حملوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو شعیہ اکثریتی آبادی کے علاقے میں واقع سبزی اور پھلوں کی ایک مارکیٹ کے راستے کے قریب کھڑا کیا گیا تھا، اطلاعات کے مطابق اس بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔

داعش نے گزشتہ ہفتے عراقی دارالحکومت میں کئی بم دھماکے کیے جن میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے۔



متعللقہ خبریں