زخمی فلسطینی کو جان بوجھ کر گولی مارنے والے اسرائیلی فوجی کو سزا

یہ فیصلہ تل ابیب میں اسرائیلی فوجی عدالت کی طرف سے سنایا گیا۔ مجرم فوجی کے لیے سزا کا اعلان ایک مہینے کے اندر اندر کیا جائے گا

644280
زخمی فلسطینی کو جان بوجھ کر گولی مارنے والے اسرائیلی فوجی کو سزا

ایک زخمی فلسطینی کو جان بوجھ کر سر میں گولی مارنے والے اسرائیلی فوجی ایلور اساریہ کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

اساریہ  نے دو میٹر دو ر سے  ال شریف  کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

اسرائیلی فوجی کی فائرنگ  کی جھلکییوں کو عدالیہ میں چبوت کے طور پر پیش کیا گیا ۔

یہ فیصلہ تل ابیب میں اسرائیلی فوجی عدالت کی طرف سے سنایا گیا۔ مجرم فوجی کے لیے سزا کا اعلان ایک مہینے کے اندر اندر کیا جائے گا۔

 مجرم کو بیس سال تک قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔ تل ابیب میں اس موقع پر سینکڑوں افراد نے اساریہ کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

گزشتہ برس مارچ میں ایک حملہ آور فلسطینی زخمی حالت میں تھا کہ اس فوجی نے اس کے سر میں گولی مار دی تھی اور یہ واقعہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک کارکن نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں