اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے، فلسطینی گروہ

اسرائیل کو  مذکورہ  قرار داد پر عمل  درآمد پر مجبور کرنے  کے لیے   بین الاقوامی سطح پر    جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے

638715
اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے، فلسطینی گروہ

 

فلسطینی گروہوں نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں اسرائیل  کی  غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کی سرگرمیوں کو روکے جانے کے فیصلے کے بعد   اس معاملے کو عالمی فوجداری عدالت  تک   لیجانے کی    اپیل کی ہے۔

الفتح، حماس اور جہادِ اسلامی   گروہوں کی چھت تلے جمع   قومی و اسلامی  قوتوں  کے اتحاد   کی جانب سے اس حوالے سے ایک تحریری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں  اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو  مذکورہ  قرار داد پر عمل  درآمد پر مجبور کرنے  کے لیے   بین الاقوامی سطح پر    جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

رہائشی  بستیوں کی تعمیر  کے معاملے کے فلسطینی عوام کے خلاف سر زد کردہ ایک جنگی جرم  ہونے کی بنا    پر  اس معاملے کو عالمی فوجداری عدالت میں لیجانے    کی اپیل   کرنے والے اس اعلامیہ  میں  اس   بات پر زور دیا گیا ہے  کہ اسرائیل   کے خلاف   اس  حوالے سے عدالتی کاروائی کی جانی چاہیے۔

دوسری جانب    متحدہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   اقوام متحدہ کی  اس فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔

ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ  "انہیں اس فیصلے پر افسوس ہے،  اقوام متحدہ   ایک اچھی  استعداد کا مالک ایک ادارہ ہے  تا ہم   اب یہ لوگوں کے یکجا ہوتے ہوئے گپ شپ لگانے اور وقت  پاس کرنے  کا مقام  بن چکا ہے۔"



متعللقہ خبریں