موصل میں داعش کا خود کش حملہ ، ایک شخص ہلاک 30 زخمی

عراق کے شہر موصل کے محلے گیوکچے لی میں داعش کے خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل  ہیں ۔

635805
موصل  میں داعش کا خود کش حملہ ، ایک شخص ہلاک  30 زخمی

عراق کے شہر موصل کے محلے گیوکچے لی میں داعش کے خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل  ہیں ۔

  عراقی فوج کے جرنل عزیز خالد نے بتایا ہے کہ داعش کے قبضے سے دو ماہ قبل واگزار کروائے جانے والے گیوکچے لی محلے کے سلامتی کے مرکز اور ہفتہ بازار  کے قریبی علاقے میں داعش نے بموں سے لدی ہوئی تین گاڑیوں کیساتھ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 9 پولیس اہلکاروں سمیت 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

عراقی فوج نے موصل کو داعش سے پاک کروانے کی کاروائی کے آغاز 17 اکتوبر سے ایک ہفتے بعد ہی  گیوکچے لی محلے کو داعش سے واپس لے لیا تھا ۔

متعللقہ خبریں