یہ بات یقینی ہے کہ ایک خوش و خرم شام اب ممکن  نہیں ہو گا: نیتان یاہو

اگر آپ پوچھیں کہ کیا مستقبل میں واحد اور زمینی سالمیت کا حامل  شام  موجود ہو گا؟ تو مجھے اس میں بھی شبہ ہے۔ وہاں گھات لگے ہوئے ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ یہ گھات آنے والے دنوں میں ختم کرنے کے لئے لگائے گئے ہیں۔ بنیامین نیتان یاہو

635198
یہ بات یقینی ہے کہ ایک خوش و خرم شام اب ممکن  نہیں ہو گا: نیتان یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ شام کی جھڑپوں کے خاتمے سے متعلق کوئی اشارہ  دکھائی نہیں دے رہا۔

نیتان یاہو نے کہا کہ ہم ، شام میں جنگ سے قبل کی حالت کے قیام کو یقینی بنانے والے کسی پُر امن حل کا خیال تک نہیں کر سکتے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں جگہ پانے والی خبروں کے مطابق  نیتان یاہو نے اسرائیل پریس آفس میں غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں نئے سال کا استقبالیہ دیا جس میں انہوں نے بیانات جاری کئے۔

ایک سوال کے جواب میں نیتان یاہو نے کہا کہ اگر آپ پوچھیں کہ کیا میں شام میں  مسئلے کو حل ہوتا دیکھ رہا ہوں؟ تو میرا جواب نفی میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ ایک  خوش و خرم شام اب ممکن  نہیں ہو گا اور اس میں مجھے کوئی شبہ نہیں ہے۔

نیتان یاہو نے کہا کہ اگر آپ پوچھیں کہ کیا مستقبل میں واحد اور زمینی سالمیت کا حامل  شام  موجود ہو گا؟ تو مجھے اس میں بھی شبہ ہے۔ وہاں گھات لگے ہوئے ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ یہ گھات آنے والے دنوں میں ختم کرنے کے لئے لگائے گئے ہیں۔  



متعللقہ خبریں