دومملکتی حل کے  اصول کی روشنی میں مسئلہ فلسطین حل کیا جائے: صدر محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے راملا میں اسرائیلی وفد کیساتھ ملاقات کی ۔

630162
دومملکتی حل کے  اصول کی روشنی میں مسئلہ فلسطین حل کیا جائے: صدر محمود عباس

 

فلسطین کے صدر محمود عباس نے راملا میں اسرائیلی وفد کیساتھ ملاقات کی ۔

فلسطینی سرکاری خبر ایجنسی وفا کی خبر  کیمطابق صدر محمود عباس  نے وزارت عظمیٰ میں اسرائیل کے سابق وزراء اور اسرائیلی پارلیمنٹ کے اراکین کیساتھ ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران حالیہ پیش رفت اور فرانس کی کوششوں سے پیرس میں اجلاس کے انقاد کے لیے صرف کردہ کوششوں  پر تبادلہ خیال کیا  گیا ۔ صڈر عباس نے اجلاس کے انعقاد کے لیے عالمی برادری کی حمایت اور اسرائیلی عوام کی امن کے قیام کی حمایت کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی  اور کہا کہ یہودی بستیوں  سےمتعلق پالیسیوں کیوجہ سے خطرے کا شکار ہونے والے دو مملکتی حل کے اصول کی روشنی میں امن کی حمایت کرنےوالے اسرائیلی عوام کیساتھ روابط کو جاری رکھنے کی ضرور ت پر زور دیا ۔

اسرائیلی وفد نے بھی دومملکتی حل کے  اصول پر مبنی امن کی امید کو جانبر کرنے کے کوششیں صرف کرنے کی اہمیت کیطرف اشارہ کیا ۔



متعللقہ خبریں