شام کے تاریخی شہرتدمرپرداعش  کادوبارہ قبضہ، جھڑپ میں 100 شامی فوجی ہلاک

شام کے تاریخی شہرتدمر(پلمیرا) پرداعش کے شدت پسندوں نے دوبارہ قبضہ کرلیاجب کہ جھڑپوں میں 100 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔

629332
شام کے تاریخی شہرتدمرپرداعش  کادوبارہ قبضہ، جھڑپ میں 100 شامی فوجی ہلاک

شام کے تاریخی شہرتدمر(پلمیرا) پرداعش کے شدت پسندوں نے دوبارہ قبضہ کرلیاجب کہ جھڑپوں میں 100 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔

روسی جنگی طیاروں نے شدت پسندوں پرشدید بمباری کی جس کی باعث جنگجو کچھ وقت کے لیے پسپا ہوکر تدمر کے مضافات میں چلے گئے لیکن تھوڑی دیر بعد شدت پسندوں نے تدمر پر دوبارہ مکمل طور پر قبضہ کرلیا۔ داعش نے ایک بار پھر تدمر شہر کے تاریخی مقامات پرحملے کرکے انہیں تباہ کرناشروع کردیا ہے۔

شام کے حالات پرنظررکھنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں اور حکومت نوازفوجیوں کے درمیان تدمرکے مرکزمیں خونریزجنگ ہوئی ہے جس میں100شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔ تدمرپرداعش کے4 ہزارشدت پسندوں نے حملہ کیاتھا۔ دوسری طرف شامی فوج کی حلب کے جنوب مشرقی علاقے میں باغیوں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔

شامی فورسزنے حلب کے ضلع مادی پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔15نومبرسے حلب کے مشرقی علاقے میں جاری  جنگ  میں اب تک 413 افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  تدمر میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے 300 داعش شدت پسند مارے گئے۔

متعللقہ خبریں