روس نے حلب میں فوجی کاروائی روکنے کا اعلان کر دیا

روس کے وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج نے جنگ زدہ شہر حلب میں شہریوں کو محفوظ مقامات تک منتقل ہونے میں مدد دینے کے لیے فوجی کارروائی روک دی ہے

626665
روس نے حلب میں فوجی کاروائی روکنے کا اعلان کر دیا

روس کے وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج نے جنگ زدہ شہر حلب میں شہریوں کو محفوظ مقامات تک منتقل ہونے میں مدد دینے کے لیے فوجی کارروائی روک دی ہے۔

روسی وزیرخارجہ نے جرمن شہر ہمبرگ میں یورپی امن وتعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے مشرقی حلب میں آپریشن روک دیا ہے تاکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو محفوظ مقامات تک منتقل ہونے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ  اور روس کے عسکری ماہرین کل جنیوا میں حلب کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

دوسری جانب ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا روس مشرقی حلب میں محصور شہریوں کو محفوظ ٹھکانوں تک پہنچانے کی کوششوں کے ضمن میں اپنے دعوؤں میں کامیاب ہوسکتا ہے یا نہیں‘۔

ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ ہم  شروع سے روس کے بیانات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور  ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا روس اپنے قول وفعل میں  کتنا سچا ہے۔



متعللقہ خبریں