شام: فرات ڈھال آپریشن کا 97 واں روز،پیش قدمی جاری

شمالی شام میں اس آپریشن کے 97 ویں روز ترک دستوں نے شامی حر فوج کے ساتھ مل کر کاروائی کےدوران داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے مختلف ٹھکانے تباہ کر دیئے

619073
شام: فرات ڈھال آپریشن کا 97 واں روز،پیش قدمی جاری

شمالی شام  میں  24 اگست سے جاری فرات ڈھال آپریشن  کے تحت  حالیہ کاروائی میں  داعش کے 4 دہشت گردوں کو مردہ حالت میں بازیاب کیا گیا ہے ۔

 شام کی حر فوج  سے وابستہ  عناصر  الخلیلیہ ،عجمی اور شعب ویران  نامی دیہاتوں  پر قبضہ کرلیا  جبکہ  داعش   کی  اسلحے  سے بھری دو گاڑیاں بھی اپنی تحویل میں لے لیں۔

 ترک فضائیہ  کے طیاروں  نے بھی اپنے فضائی کاروائی کے دوران  داعش   کے چار ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

  اس آپریشن کے   دائرہ کار میں  ترک مسلح دستوں کی بھرپور کوشش  ہے کہ شہری آبادی کو ان حملوں سے محفوظ رکھا جائے۔



متعللقہ خبریں