فرات ڈھال: مخالفین کے دو جنگجو شہید،8 زخمی

شمالی شام میں جاری آپریشن فرات ڈھال کے نتیجے میں   ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں مخالفین کے دو جنگجو شہید اور 8 زخمی ہو گئے

612288
فرات ڈھال: مخالفین کے دو جنگجو شہید،8 زخمی

شمالی شام میں جاری آپریشن فرات ڈھال کے نتیجے میں   ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں مخالفین کے دو جنگجو شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔

 آپریشن کے  تحت  قاراداع  نامی علاقے میں  احتیاطی تدابیر اختیار  کرتےہوئے  زیر کنٹرول علاقوں  میں  گشت اور دفاعی  حرکات بڑھا دی گئی ہیں جبکہ   علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا کام بھی جاری ہے ۔

مخالفین  نے  آپریشن کے آغاز سے اب تک  1720 مربع کلومیٹر کا علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ جبکہ داعش کے  60 اور پی وائی ڈی  کے 3 اہداف پر بمباری  کرتے ہوئے اُنہیں تباہ کر دیا گیا ۔

داعش  سے پاک علاقوں  میں مخالفین      نے   دھماکہ خیز مواد   کو بھی قبضے میں   لےلیا ۔

 اس طرح سے  آپریشن کے آغاز سے اب تک  36 عدد بارودی سرنگوں اور 1575  دیسی ساختہ  بموں  کا ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں