حلب کے مضافات پر بم حملے میں 9 افراد ہلاک

جنگی طیاروں نے   مخالفین کے زیر کنٹرول  قفر  دیال     کے رہائشی   مقامات پر   کلسڑڈ بم    سے حملہ کیا

609180
حلب کے مضافات پر بم حملے میں 9 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق شامی شہر حلب  سے منسلک موضع   قفر دیال     پر فضائی حملے میں 9 افراد ہلاک، جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

حلب  میں متعین   سول دفاعی   افسر  بابیریس  میشال  کا کہنا ہے کہ  جنگی طیاروں نے   مخالفین کے زیر کنٹرول  قفر  دیال     کے رہائشی   مقامات پر   کلسڑڈ بم    سے حملہ کیا ،  ہلاک شد گان میں  تین بچے  بھی شامل ہیں۔

میشال کا کہنا ہے کہ روسی  لڑاکا طیاروں  نے  حلب کے مغربی علاقوں پر    شدید بمباری کی،  اس دوران وائٹ فاسفورس  اور ناپالم  بموں کا استعمال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں