عراقی فوج کی فیصلہ کن کاروائی،موصل میں داخل ہو گئی

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش  کو موصل میں شکست دینے کے لیے جاری فوجی کارروائی میں عراقی  فوج  پہلی بار موصل کے مضافاتی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں

601735
عراقی فوج کی فیصلہ کن  کاروائی،موصل میں داخل ہو گئی

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش  کو موصل میں شکست دینے کے لیے جاری فوجی کارروائی میں عراقی  فوج  پہلی بار موصل کے مضافاتی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں۔

عراقی فوج کے  کمانڈوز نے شہر کے مشرقی حصے پر حملہ کر کے کوکجلی میں واقع سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔

 فوجی  حکام  کا کہنا ہے کہ عراقی افواج کو موصل میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدت پسند تنظیم کے جنگجو عراقی افواج پر راکٹوں  سے حملہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عراقی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیں جنوب مشرقی علاقے جدیدتالمفتی میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔

وزیراعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ موصل میں تین ہزار سے پانچ ہزار شدت پسند موجود ہیں اور داعش کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں ہے  اُنھیں یا ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا مرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیں گے اور انشااللہ سانپ کا سر بھی  کچل دیں گے ۔

یاد رہے کہ حیدر العبادی عراقی فوج کے کمانڈر ان چیف بھی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں