حلب میں 4 نومبر کو 10 گھنٹوں کے لیے فائر بندی  کی جائے گی ، روس

روس کے صدر ولادیمر پوتن نے شام کے شہر حلب میں 4 نومبر کو 10 گھنٹوں کے لیے فائر بندی  کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

602018
حلب میں 4 نومبر کو 10 گھنٹوں کے لیے فائر بندی  کی جائے گی ، روس

 روس کے صدر ولادیمر پوتن نے شام کے شہر حلب میں 4 نومبر کو 10 گھنٹوں کے لیے فائر بندی  کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

روسی مسلح افواج   نے اعلان کیا ہے کہ صدر پوتن کی ہدایات کے نتیجے میں حلب کے عوام کو شہر ترک کرنے کا موقع دینے کے لیے 4 نومبر کو مقامی وقت کیمطابق صبح نو بحے سے لیکر شام سات بجے تک فائر بندی کی جائے گی ۔  

چیف آف اسٹاف ویلری گراسیموف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانوں کی ہلاکتوں کی روک تھام کے لیے  روس کے وزیر دفاع سرگے سوئگو نے مسلح افواج کے سربراہ  اور صدر ولادیمر پوتن کے احکامات  پر عمل درآمد کرتے ہوئے چار نومبر کو فائر بندی کرنے کا اعلان کیا ہے اور حکومت شام نے بھی اس کی توثیق کر دی ہے ۔

متعللقہ خبریں