موصل کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک  747 دہشت گرد ہلاک

عراق کی فیڈرل پولیس نےاعلان کیا   ہے کہ موصل کو داعش  کے قبضے سے آزاد کروانےکی کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک  747 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا  ہے ۔

600691
موصل  کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک  747 دہشت گرد  ہلاک

عراق کی فیڈرل پولیس نےاعلان کیا   ہے کہ موصل کو داعش  کے قبضے سے آزاد کروانےکی کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک  747 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا  ہے ۔

   17 اکتوبر سے شروع کی جانے والی کاروائی کے دائرہ کار میں 61 دیہاتوں  اور 1400 مربع کلو میٹر کے رقبے کو وا گزار کروا لیا گیا ہے   جبکہ  88 دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے ۔164 عدد بموں سے لدی ہوئی گاڑیوں،42 عدد اسلحے سے لیس گاڑیوں، 61 بموں کی بیلٹوں اور 47 عدد بموں والی موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔  25 گاڑیوں، 170 ہتھیاروں اور بم تیار کرنے والے 13 کارخانوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے ۔

دریں اثناء عراق کے سرکاری ٹیلیویژن نے اطلاع دی ہے کہ کاروائی کے دائرہ کار میں  موصل  میں داعش کیخلاف تین اطراف سے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے  جبکہ   شمالی محاذ سے تل کیف کے علاقے کی طر ف پیش قدمی جاری ہے ۔

 یاد رہے کہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے عراقی فوج ،پشمرگوں  اور نینووا مجاہدین نے 17 اکتوبر کو  فوجی کاروائی شروع کی تھی۔

متعللقہ خبریں