موصل آپریشن جاری رہےگا:عراقی وزیراعظم
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل میں داعش کے قبضے کے خلاف جاری فوجی آپریشن روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
![موصل آپریشن جاری رہےگا:عراقی وزیراعظم](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1034/1870/4f29/581587f47d5b7.jpg?time=1719099547)
![musul siviller.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/ce10/f1d5/4a6b/5815880c1710e.jpg?time=1719099547)
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل میں داعش کے قبضے کے خلاف جاری فوجی آپریشن روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
موصل معرکے کو اس کے منطقی انجام تک ہرصورت میں پہنچایا جائے گا۔
خبر کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں کہ موصل میں جنگ روک دی گئی ہے۔
موصل آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موصل میں لڑائی بدستور جاری ہے اور عراقی فوج نے داعش کے قبضے سے کئی اہم علاقے خالی کرالیے ہیں جب تک نینویٰ کا سارا علاقہ داعش سے آزاد نہیں ہوجاتا جنگ جاری رہے گی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ الشورۃ اور اس کے قرب وجوار میں کارروائی کے دوران عین النصر قصبے کو بھی آزاد کرالیا گیا ہے اور کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور بارود سے بھری تین گاڑیاں تباہ کردی گئی ہیں۔
متعللقہ خبریں
![حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/b23e/73df/39d5/661643b710422.jpg?time=1719099547)
حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا
"آزاد دنیا کو غیر مشروط طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"، کاٹز