اتحادی قوتوں کی بمباری سے 4 عراقی فوجی ہلاک، موصل

موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کرنے کے لیے  عراقی فوج، پشمرگے قوتوں  اور نینووا  مجاہدین  نے  17 اکتوبر سے  آپریشن  شروع کیا تھا

599403
اتحادی قوتوں کی بمباری سے 4 عراقی فوجی ہلاک، موصل

 

عراقی شہر موصل کو  دہشت گرد تنظیم داعش   کے قبضے سے نجات دلانے کے زیر مقصد 17 اکتوبر  سے ابتک  جاری آپریشن  کے دائرہ کار میں شہر  کے مغرب میں واقع مزید تین دیہاتوں  کو دہشت گردوں سے نجات دلا لی گئی ہے۔

نینووا آپریشنز  ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کاروائی میں تنظیم کی  بم لادی  گئی 4 گاڑیون کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

ادھر عراقی فوج نے  اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں  اتحادی قوتوں کے لڑاکا طیاروں  کی موصل سے 12 کلو میٹر  شمال  میں واقع  تل کیف  قصبے پر "غلطی" سے  بمباری  میں  4 عراقی فوجی ہلاک جبکہ  9 زخمی ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کرنے کے لیے  عراقی فوج، پشمرگے قوتوں  اور نینووا  مجاہدین  نے  17 اکتوبر سے  آپریشن  شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں