شام: اسکول اور اتوار بازار پر بمباری 18 افراد ہلاک

روسی جنگی طیاروں کی ادلیب کے جنوبی علاقے 'خاص' میں ایک اسکول اور اتوار بازار پر بمباری، 18 افراد ہلاک اور 21 زخمی

597657
شام: اسکول اور اتوار بازار پر بمباری 18 افراد ہلاک

شام کے شمال  مغربی صوبے ادلیب کی تحصیل مرت النعمان میں اسکول اور اتوار بازار پر 12 فضائی حملوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق 18 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے ادلیب کے جنوبی علاقے 'خاص' میں ایک اسکول اور اتوار بازار پر بمباری کی۔

علاقے میں بمباری کی وجہ سے شدید نقصان ہوا ہے اور شہری دفاعی ٹیمیں ملبے کو ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں