یمن:جنگ بندی ختم ہوتے ہی جھڑپوں میں اضافہ،921 شہری اسیر بنا لیے گئے

یمن  میں تین روز سے جاری  جنگ بندی کے خاتمے کے ساتھ ہی  جھڑپوں میں  تیزی آگئی ہے جبکہ حوثیوں نے  921 عام شہریوں  کو اسیربنا لیا ہے

596291
یمن:جنگ بندی ختم ہوتے ہی جھڑپوں میں اضافہ،921 شہری اسیر بنا لیے گئے

 یمن  میں تین روز سے جاری  جنگ بندی   کے خاتمے کے ساتھ ہی  جھڑپوں میں  تیزی آگئی ہے  جبکہ حوثیوں نے  921 عام شہریوں  کو  اسیر   بنا لیا ہے۔

 حاجہ شہر  میں  سرگرم عمل ، حقوق  و امداد انسانی کی تنظیم   نے اس بات کی اطلاع دیتےہوئے  اپنی رپورٹ میں  واضح کیا ہے کہ  ان اسیر افراد میں  سے 412  کو ذہنی  و جسمانی  تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے   جن میں سے ایک  شخص  ہلاک اور  دوسرا شخص  جزوی فالج کا شکار ہو گیا ہے۔

 یمن میں   دو سال سے جاری  حکومت  نواز حوثیوں اور  معزول صدر عبداللہ    صالح  کے درمیان  جھڑپیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں